درد چاہے گلے میں ہو یا سر میں یا پھر ہو کمر کی تکلیف --- درد سے نجات میں مددگار نسخے
درد جسم کے کسی بھی حصے میں ہو انسان کے لیے پریشان کن ہوتا ہے اور انسان اس سے جلد ازجلد نجات حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کے لیےعام طور پر درد کش ادویات کا استعمال کرتا ہے- مگر ان ادویات کا زیادہ استعمال ایک جانب تو اپنے ساتھ کئی مضر اثرات کی حامل ہوتا ہے اور دوسری جانب کئی خطرناک بیماریوں کا بھی باعث بن سکتا ہے- اس وجہ سے آج ہم جسم کے مختلف حصوں میں درد کو بغیر دوا کے دور کرنے کا نسخہ بتائیں گے-
: گلے کا درد 1
گلے میں ہونے والا درد عام طور پر کھٹی اور ٹھنڈی چیزوں کے کھانے سے ہوتا ہے اور اگر اس درد کو نہ روکا جائے تو یہ کھانسی اور بخار کا بھی باعث بن سکتا ہے- اس وجہ سے اس درد کی صورت میں ڈارک چاکلیٹ کھائیں ۔ ڈارک چاکلیٹ کھانے سے گلے کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ گلے کی اندرونی سوزش سے بھی نجات ملتی ہے-2: مائیگرین کا درد
مائگرین کا درد شدید نوعیت کا سر درد ہوتا ہے جو کہ اپنی شدت کے باعث متلی اور بعض صورتحال میں ہائی بلڈ پریشن کا بھی باعث بن سکتا ہے- اس کی شدت میں پانی کی کمی کے سبب اضافہ ہو جاتا ہے اس وجہ سے اس درد کے صورت میں ہر دو گھنٹے بعد پانی پینا نہ صرف اس کی شدت کو کم کرتا ہے بلکہ بار بار پیشاب آنے کے سبب اس درد میں افاقہ بھی ہوتا ہے-3: کمر کا درد
اعصاب کی کمزوری اور ریڑھ کی ہڈی کے پٹھوں میں اکڑاؤ کے سبب ہونے والا درد اپنی شدت کے سبب اس نوعیت کا ہوتا ہے کہ انسان کا چلنا پھرنا محال کر دیتا ہے اور اس کا تدارک عام درد کی گولی سے بھی نہیں ہوتا ہے- اس وجہ سے اس درد کی صورت میں مختلف اقسام کی ورزشیں جس سے جسم کے کھنچاؤ میں اضافہ ہو ریڑھ کی ہڈی کو مضبوطی فراہم کرتی ہے اور اس سے درد میں کمی واقع ہو سکتی ہے-4: سر درد کے لیے
سر درد کی صورت میں کسی بھی خوشبودار نباتی تیل کو ٹشو پیپر میں لگا کر سونگھنے سے افاقہ ہو سکتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ خوشبو دار نباتی تیل کو ناریل یا زیتون کے تیل میں کم مقدار میں ملا کر اس کی مالش پیشانی اور سر پر کرنے سے بھی نہ صرف درد میں افاقہ ہوتا ہے بلکہ اس سے تازگی بھی محسوس ہوتی ہے-5: دانت کے درد کے لیے
دانت میں ہونے والے شدید درد کو پودینے کے قہوے سے دور کیا جا سکتا ہے اس کے لیے کچھ پتے پودینے کے لیں ان کو ابلتے ہوئے پانی میں بھگو دیں اور آدھے گھنٹے تک بھگوئے رکھیں- اس کے بعد چھان کر اس پانی سے نہ صرف غرارے کریں بلکہ اگر کچھ پانی پی بھی لیں تو کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔ پودینے کے پتوں میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو درد کش ہوتے ہیں اور درد سے نجات دلاتے ہیں-6: ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کے لیے
ہڈیوں اور جوڑوں کا درد کسی بھی انسان کو وقت سے پہلے بوڑھا کرسکتا ہے اس لیے اس درد سے نجات کے لیے ایپسم سالٹ یا سیندھو نمک کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے- اس نمک میں میگنیشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتا ہے جو کہ درد کش ہوتا ہے- ایپسم نمک کو نیم گرم نہانے کے پانی میں شامل کر کے اس سے نہا لیں یا پھر درد والی جگہ کو کچھ دیر تک ایپسم نمک والے نیم گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں اس سے درد میں آرام مل جائے گا-7: ہائی بلڈ پریشر کی صورت میںاگر بلڈ پریشر بہت بڑھ جائے تو اس صورت میں اپنے ہاتھوں اور پیروں کو قابل برداشت گرم پانی میں دس سے پندرہ منٹ تک بھگو دیں- اس سے خون کا دباؤ سر سے پیروں اور ہاتھوں کی طرف پھیلے گا اور خود بخود کم ہو جائے گا- |
یاد رکھیں!یہ تمام طریقہ علاج عارضی طور پر افاقہ دے سکتے ہیں مگر کسی بھی بیماری کا مستقل حل نہیں ہیں. |
Comments