دنیا کے بہترین ساحل جہاں مقبول فلمیں بھی شوٹ ہوئیں
ہماری دنیا میں ساحل سمندر ہمارے سیارے کی جغرافیائی خصوصیات میں سب سے زیادہ دلکش ہیں۔ یقیناً مقامی سطح پر تفریح کے لیے سمندری ساحل پہلی ترجیح ہوتے ہیں جس کی وجہ ان کی خوبصورتی ہے- اسی مناسبت سے آج ہم آپ کو دنیا کے چند بہترین ساحلوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو مختلف ممالک میں واقع ہیں اور بڑے پیمانے پر سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں- Turquoise Coast. رکی کے جنوب مغرب میں واقع اس پرکشش ساحل کو ترکش رویرا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- قدیم زمانے میں اس ساحل کو Lycia کے نام سے بھی جانا جاتا تھا- یہ ساحل بحیرہ روم چند غیر مقبول خوبصورت موتیوں میں سے ایک ہے Antrim Coast. یہ دلچسپ ساحل آئرلینڈ کے شمالی حصے میں واقع ہے اور اپنی قد...