دنیا کے بہترین ساحل جہاں مقبول فلمیں بھی شوٹ ہوئیں

Guide to the Kalalau Trail (Na Pali Coast) - YouTube

ہماری دنیا میں ساحل سمندر ہمارے سیارے کی جغرافیائی خصوصیات میں سب سے زیادہ دلکش ہیں۔ یقیناً مقامی سطح پر تفریح کے لیے سمندری ساحل پہلی ترجیح ہوتے ہیں جس کی وجہ ان کی خوبصورتی ہے- اسی مناسبت سے آج ہم آپ کو دنیا کے چند بہترین ساحلوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جو مختلف ممالک میں واقع ہیں اور بڑے پیمانے پر سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں-


                                          Turquoise Coast.
رکی کے جنوب مغرب میں واقع اس پرکشش ساحل کو ترکش رویرا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- قدیم زمانے میں اس ساحل کو Lycia کے نام سے بھی جانا جاتا تھا- یہ ساحل بحیرہ روم چند غیر مقبول خوبصورت موتیوں میں سے ایک ہے

The best of Turkey's Turquoise Coast - Telegraph



                                                           Antrim Coast.
یہ دلچسپ ساحل آئرلینڈ کے شمالی حصے میں واقع ہے اور اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے- یہی وہ ساحل بھی ہے جہاں مشہور ٹی وی سیریز گیمز آف تھرونز فلمائی گئی- تصویر میں دکھائی دینے والی عجیب شکل کے پتھر جو کہ ساحل کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں قدیم زمانے میں ایک آتش فشاں کے پھٹنے کی وجہ سے وجود میں آئے-

Causeway Coastal Route



                                                                      Malabar Coast.
بھارت کا یہ ساحل گوا سے لے کر ہندوستان کے جنوبی سرے تک پھیلا ہوا ہے- یہ ساحل اپنی کارآمد بندرگاہوں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا تھا- آج کل سیاح یہاں دھوپ کی وجہ سے بھی آتے ہیں- یہ ساحل 845 کلومیٹر کے طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے-

Coast South Of Kovalam Vizhinjam In The Distance Malabar Coast ...
                                                  
                                              Skeleton Coast.
نمبیا کا یہ ساحل ایک خوبصورت اور دلچسپ ساحل ہے- یہاں جانوروں کی ہڈیاں اور جہازوں کے ملبے بھی موجود ہیں- اس ساحل کی طاقتور لہروں کا ملاب نمبیا کے صحرا سے ہوتا ہے- اس ساحل کو دنیا کا قدیم ترین ساحل بھی قرار دیا جاتا ہے-


Skeleton Coast safaris, tours and holiday packages | Discover ...


                                           Garden Route
جنوبی افریقہ کا یہ ساحل کئی حوالوں سے دلچسپ ہے- یہاں پہاڑیاں پائی جاتی ہیں اس کے علاوہ سمندری حیات کا نظارہ کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی بیرونی ایڈونچر کے حوالے سے بھی یہ بہترین ہے- اس کے علاوہ دنیا کی سب سے اونچی بنگی جمپ بھی یہیں ممکن ہے جو کہ 216 میٹر ہے

10 Day Garden Route & Cape Town Group Tours


Great Ocean Road
آسٹریلیا کے اس ساحل پر تنہا کھڑی ان چٹانوں کی تعداد 12 ہے- اور اس ساحل کی مقبولیت کی بڑی وجہ بھی یہی چٹانیں ہیں- یہ آسٹریلوی ساحل Torquay اور Warrnambool کے درمیان 243 کلومیٹر کے طویل رقبے پر پھیلا ہوا ہے-
The Ultimate Great Ocean Road Itinerary

Nā Pali Coast
یہ ساحل ہوائی میں واقع ہے اور یہی وہ مقامی بھی ہے جہاں مشہور فلم جراسک پارک کی شوٹنگ ہوئی تھی- یہاں موجود چٹانوں کی بلندی ہزاروں فٹ ہے جبکہ اس مقام پر آبشاریں بھی موجود ہیں- اس کے علاوہ یہاں کیمپنگ کا تجربہ انتہائی منفرد اور یادگار ثابت ہوتا ہے-

Andaman Coast
یوں تو انڈمان ساحل تھائی لینڈ کے جنوب مغربی پانیوں سے زیادہ قریب ہے لیکن اس کے راستے جنوبی میامر سے شمالی ملائیشیا تک سے ملتے ہیں- یہ ساحل اپنے ریزورٹ اور جزیروں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتا ہے-
Andaman Sea Islands: Where to go in Thailand's Andaman Coast

Comments

Popular posts from this blog

لاک ڈاؤن کے طویل ہونے کی صورت میں کچھ اقدامات جو کہ ہر کو مشکلات سے بچا سکتے ہیں؟

نظامِ انہضام کے چند ایسے حقائق جو آپ کو معلوم ہونے چاہیں۔۔۔

رمضان شروع ہوتے ہی اشیاء خرونوش کی قیمتیں بےقابو