تیل کی گرتی قیمت اور سمپسن کی حیران کن پیشنگوئیاں، کیا یہ سب اتفاق ہے؟
سال 2008 کے مالی بحران کے بعد، رواں سال اسٹاک مارکیٹوں نے 24 سے 28 فروری تک عالمی سطح پر اپنی ایک ہفتہ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی۔ مزید یہ کہ مارچ سے دنیا بھر کی مارکیٹیں غیر مستحکم ہو گئیں۔ 9 مارچ کو ، زیادہ تر مارکیٹوں میں اہم کمی واقع ہوئی ، جس کی بڑی وجہ وبائی مرض کورونا وائرس ہے اور تیل کی قیمت پر ہونے والی جنگ ہے-
مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے باعث تیل کی طلب میں بےپناہ کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں پر بھی بڑے پیمانے پر اثرات مرتب ہوئے ہیں اور قیمت میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ بیشتر سوشل میڈیا صارفین تیل کی قیمت میں اتنی زیادہ کمی کو مشہور کارٹون سیمپسن سے جوڑتے دکھائی دے رہے ہیں- سوشل میڈیا صارفین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اتنی زیادہ گراوٹ کی پیشنگوئی کارٹون سیریز "The Simpsons" میں کردی گئی تھی- یہ کارٹون کئی اقساط پر مشتمل ہے جو کہ گزشتہ دو دہائیوں میں دکھائی گئیں- |
سوشل میڈیا پر "The Simpsons" کی ایسی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے گاڑی میں فیول ڈالتے ہوئے پمپ مشین کا میٹر اوپر کی جانب جانے کے بجائے نیچے کی جانب جانا شروع ہوجاتا ہے یہاں تک 0 پر جا پہنچتا ہے- اس میں امریکی تیل کی قیمتوں کی موجودہ تصویر ، 0 ڈالر فی بیرل کو دکھایا گیا ہے۔ اس صورتحال کو امریکی تیل کی قیمتوں سے جوڑا جا رہا ہے جو حقیقی معنوں میں منفی ہوچکی ہیں- اور یہ کمی لاکھوں افراد پر منفی اثرات بھی مبنی کر سکتی ہے- سوشل میڈیا صارفین کے اس نقطے کو نظرانداز بھی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس سے قبل ، سمپسن نے ایبولا وائرس کی پیشنگوئی بھی کی تھی ، جسے بعد میں اس کے تخلیق کاروں نے سازشی تھیوری کے طور پر انکار کردیا تھا۔ کارٹون میں دنیا کی قابل ذکر اقساط کے ساتھ امریکی سیاست اور معاشرے کے حقیقی واقعات کو دکھایا گیا ہے۔.. |
حیرت انگیز طور پر دو دہائی قبل اس کارٹون سیریز میں عالمی سطح بالخصوص امریکہ کی سیات سے متعلق ایسے درجنوں واقعات دکھائے گئے ہیں جو آج کے دور حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں- اور ایسا لگتا ہے کہ کارٹون میں ان کی پیشنگوئی کی گئی تھی-
اور یہ واقعات صرف سیاست سے متعلق نہیں تھے بلکہ دیگر شعبوں سے متعلق بھی تھے- جیسے سیاست کے شعبے میں میں ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر بننا یا پھر ٹیکنالوجی کے شعبے میں اسمارٹ واچ کی ایجاد-اس کے علاوہ امریکی الیکشن میں خراب ووٹنگ مشین کی تنصیب اور یہ واقعہ بھی حقیقت میں رونما ہوا- اب یہ بات سچ ہے یا جھوٹ اس کا فیصلہ اپ ہی کرسکتے ہیں । باقی الله بہتر جننتا ہے آپکی کیا رائے ہے مجھے کمینٹ مےضررور باتیں .. |
Comments