Vکرونا وائرس کے حوالے سے اگرچہ پاکستان ابھی بہت سارے ملکوں کے مقابلے میں کافی محفوظ صورتحال کا سامنا کر رہا ہے- مگر بڑھتی ہوئی کرونا متاثرین کی شرح کے سبب اس بات کے آثار بھی پیدا ہو رہے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ یہ لاک ڈاؤن غیر متعین مدت تک بڑھ بھی جائے- ان حالات میں وہی انسان کامیابی سے وقت گزار سکے گا جو کہ اس وقت کے لیے پہلے ہی سے پلاننگ کرے گا۔ لاک ڈاؤن کے طویل ہونے کی صورت میں انسان کو جن چیزوں کی سب سے زيادہ ضرورت ہو گی ان میں ایک تو راشن اور دوسرا بچت کی گئی رقم ۔ کچھ اخراجات ایسے ہوں گے جن کی ادائیگی لازم ہو گی جیسے کہ بچوں کے تعلیمی اخراجات ، یوٹیلٹی بل اور کرایہ وغیرہ مگر اس موقع پر غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ کس طرح کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے ہم آپ کو کچھ طریقے بتائيں گے 1: جم اور ایسے کلب میں ممبر شپ کو ختم کر دیں اکثر لوگوں نے اپنے شام کے وقت کو اچھے طریقے سے گزارنے کے لیے مختلف قسم کے کلب اور گروپ میں ممبر شپ اختیار کی ہوتی ہے جس کی ماہانہ فیس کی ادائیگی کی اس لاک ڈاؤن کے وقت میں بچت کی جا سکتی ہے- اور اس کے بدلے میں ان پیسوں کو بچایا جا سکتا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے اس دور میں
Comments