تیل کی گرتی قیمت اور سمپسن کی حیران کن پیشنگوئیاں، کیا یہ سب اتفاق ہے؟
سال 2008 کے مالی بحران کے بعد، رواں سال اسٹاک مارکیٹوں نے 24 سے 28 فروری تک عالمی سطح پر اپنی ایک ہفتہ کی سب سے بڑی کمی ریکارڈ کی۔ مزید یہ کہ مارچ سے دنیا بھر کی مارکیٹیں غیر مستحکم ہو گئیں۔ 9 مارچ کو ، زیادہ تر مارکیٹوں میں اہم کمی واقع ہوئی ، جس کی بڑی وجہ وبائی مرض کورونا وائرس ہے اور تیل کی قیمت پر ہونے والی جنگ ہے- مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے باعث تیل کی طلب میں بےپناہ کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں پر بھی بڑے پیمانے پر اثرات مرتب ہوئے ہیں اور قیمت میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ بیشتر سوشل میڈیا صارفین تیل کی قیمت میں اتنی زیادہ کمی کو مشہور کارٹون سیمپسن سے جوڑتے دکھائی دے رہے ہیں- سوشل میڈیا صارفین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اتنی زیادہ گراوٹ کی پیشنگوئی کارٹون سیریز "The Simpsons" میں کردی گئی تھی- یہ کارٹون کئی اقساط پر مشتمل ہے جو کہ گزشتہ دو دہائیوں میں دکھائی گئیں- سوشل میڈیا پر "The Simpsons" کی ایسی ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے گاڑی میں فیول ڈالتے ہوئے پمپ مشین کا میٹر اوپر کی جان